تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

نشہ آور چائے پلا کر 120 سے زائد خواتین کی عصمت دری کرنے والے ’جلیبی بابا‘ کو سزا سنا دی گئی

ہریانہ: بھارتی ریاست ہریانہ کے ’جلیبی بابا‘ کو آخرکار عدالت نے 14 سال قید کی سزا سنا دی، امر ویر عرف جلیبی بابا یا امرپوری خواتین کو نشہ آور چائے پلا کر ان کی عصمت دری کرتا تھا، اور بلیک میل کرنے کے لیے ان کی ویڈیو بھی بناتا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریانہ کے علاقے ٹوہانا کے مشہور عصمت دری و فحش ویڈیو کیس میں فتح آباد کی ایک فاسٹ ٹریک خصوصی عدالت نے امرویر کو ایک سو بیس سے زائد خواتین اور بچیوں کا ریپ کرنے کے جرم میں چودہ سال قید کی سزا دے دی۔

63 سالہ مجرم اُن خواتین کو نشہ آور چائے پلاتا تھا جو اس کے پاس کسی طرح کی مدد مانگنے آتی تھیں، اور پھر ان کی عصمت دری کرتا تھا، صرف یہی نہیں بلکہ اس حرکت کو ریکارڈ بھی کر لیتا تھا اور پھر ویڈیو پبلک کرنے کی دھمکی دے کر ان سے رقم اینٹھتا تھا۔

امرویر کا دعویٰ تھا کہ وہ انسان کے روپ میں خدا کا اوتار ہے، عدالت نے اس کو نابالغ لڑکیوں کے ریپ میں 14 سال، خواتین سے ریپ میں 7-7 سال، اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت 5 سال قید کی سزا سنائی، تاہم یہ سبھی سزائیں ایک ساتھ چلیں گی۔

جلیبی بابا 2018 سے عدالتی حراست میں جیل میں قید ہے، اس لیے عدالت نے اس مدت کو بھی سزا میں شامل کر دیا ہے۔ عدالت میں جب جلیبی بابا کو سزا سنائی جا رہی تھی تو وہ رحم کی بھیک مانگتا ہوا دکھائی دیا۔

جلیبی بابا کی کارستانیوں کا انکشاف اس وقت ہوا جب اس کے خلاف 6 خواتین نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔

جلیبی بابا کون ہے؟

پولیس کے مطابق پنجاب کے مانسا ضلع کا رہنے والا امر ویر ہریانہ کے ٹوہانا میں جلیبی کی ریڑھی لگاتا تھا، کاروبار اچھا چلنے لگا، لیکن اس دوران اس کی بیوی کی موت ہو گئی، وہ 4 لڑکیوں اور 2 لڑکوں کا باپ تھا، جن کی شادی اس نے پنجاب میں کرا دی تھی۔

کہا جاتا ہے کہ بیوی کی موت کے بعد امر ویر کسی تانترک کے رابطے میں آیا تھا، پنجاب سے آئے اس تانترک کو امر ویر نے اپنا گرو مان لیا اور اس سے تنتر منتر کی تعلیم حاصل کی، اس کے بعد وہ 2 سال کے لیے ٹوہانا چھوڑ کر غائب ہو گیا، لوگ کہتے ہیں کہ وہ پنجاب چلا گیا تھا۔

ٹوہانا واپسی کے بعد امر ویر کا نام امر پوری ہو چکا تھا اور اس نے وارڈ نمبر 19 میں ایک مکان میں بابا بالک ناتھ کا مندر بنا لیا، جہاں اس نے اپنے بچوں کے ساتھ رہائش بھی اختیار کر لی۔

امر پوری مندر میں آنے والے لوگوں کے مسائل تنتر منتر کے ذریعے حل کرنے کا دعویٰ کرنے لگا، اور اس کا جادو ایسا چلا کہ اس کے گھر پر لوگوں کی قطاریں لگنے لگیں۔

بتایا جاتا ہے کہ امرپوری کو لوگ بابا بلورام اور جلیبی بابا جیسے ناموں سے پکارنے لگے تھے۔

2018 میں ٹوہانا میں پولیس کے ایک افسر کو مخبر نے موبائل پر ایک فحش ویڈیو بھیجی، جس میں جلیبی بابا کسی خاتون کے ساتھ غلط کاری کرتا نظر آ رہا تھا، یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد تھانہ انچارج پردیپ کمار کی شکایت پر جلیبی بابا کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔

جلیبی بابا کو جب پکڑا گیا تو اس کے پاس سے خواتین کے ریپ کی 120 سے زائد ویڈیوز برآمد ہو گئیں، تفتیش میں اس نے خواتین کے ریپ کا اعتراف کیا۔

Comments

- Advertisement -