بھارت کے ہریانہ کے ریواڑی میں گزشتہ رات ایک خطرناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ ریواڑی کے کھرکھڑا گاؤں کے قریب پیش آیا۔ حادثے کے شکار ہونے والے تمام افراد دہلی کے رہائشی تھے جو کھاٹو شیام سے دہلی جارہے تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق راستے میں یہ لوگ اپنی کار کا ٹائر تبدیل کررہے تھے، اسی اثنا میں پیچھے سے آنے والی ایک تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر مار دی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کے پرخچے اڑ گئے جبکہ حادثے کے باعث 4 خواتین سمیت 6 ہلاک ہوگئے۔
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
پولیس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، واضح رہے کہ گزشتہ 5 دن قبل ریواڑی میں ہی ایک اور خطرناک ٹریفک حادثہ رونما ہوا تھا، جس میں 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔