جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا آج تک کسی کو منشیات پر سزائے موت دی گئی؟
انسداد نشہ آور اشیا بل پر اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق نے کہا کہ آپ نے نشہ آور اشیا پر سزائے موت ختم کردی ہے کیا آپ ڈرگ اسمگلرز کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں کیا آپ کی 90لاکھ نوجوان آبادی منشیات استعمال نہیں کر رہی۔
سینیٹر مشتاق نے کہا کہ کیا آج تک کسی کو منشیات پر سزائے موت دی گئی؟ کیا ابھی بھی آپ کی آنکھیں نہیں کھلیں بہاولپور یونیورسٹی میں کیا واقعات ہوئے۔
- Advertisement -
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سزا کا یقینی ہونا ضروری ہے سزا کا زیادہ ہونا ضروری نہیں یہ درست ہے آج تک کسی کو منشیات میں سزائے موت نہیں ہوئی۔