تازہ ترین

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

توشہ خانہ کیس :عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کل نیب میں طلب

لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ...

کیا روس نے یوکرین سے مذاکرات کیلیے گرین سگنل دیدیا؟

روس نے یورپی یونین کے اس بیان کو مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ روس یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات میں دلچسپی نہیں لے رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے انچارج جوزف بورل کے ان بیانات کو مسترد کر دیا ہے جس کہا گیا تھا کہ روس یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات میں دلچسپی نہیں لے رہا۔ جس کے بعد یہ سوال اٹھ گیا ہے کہ کیا روس نے یوکرین سے مذاکرات کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے؟

ماسکو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے یورپی یونین کےشعبہ خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان بیانات کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور باور کرایا ہے کہ یہ یوکرین ہی تھا جس نے غیر ملکی دباؤ کے تحت مذکرات سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔

ترجمان روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک یوکرین بحران کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔

دوسری جانب اس حوالے سے روسی پارلیمنٹ کی اسپیکر ویلنٹنیا مات وینکو کا ایک بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کا ملک یوکرین کے معاملے پر بات چیت کے لیے تیار ہے، مگر کیف کو بھی اس طرح کے مذاکرات کے لیے اپنی حقیقی خواہش ظاہر کرنا ہوگی۔

Comments