اشتہار

کیا سجل علی نے اپنا انسٹا گرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ سجل علی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اچانک غائب ہونے سے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

صارفین سجل علی کو انسٹاگرام پر سرچ نہیں کر پارہے، سرچ کرنے پر انسٹاگرام کی جانب سے معذرت کا نوٹ اسکرین پر دکھائی دے رہا ہے۔

سجل علی ان چند پاکستانی اداکاراؤں میں شامل ہیں جن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد قریب 10 ملین تھی۔

- Advertisement -

اب تک یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ آیا سجل کی جانب سے یہ اکاؤنٹ خود ڈیلیٹ کردیا گیا ہے یا اسے عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

یہ امکان بھی ہے کہ سجل علی کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہو لیکن فی الحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

اداکارہ سجل علی چند روز قبل اپنی پہلی بین الاقوامی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کی برطانیہ میں ریلیز سے قبل پریمیئر کی تقریب میں شریک ہوئیں تھیں، جس میں انہوں نے ایما تھامپسن کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس فلم کو 24 فروری 2023 کو برطانیہ کے سنیما گھروں میں پیش کیا جائے گا جبکہ پاکستان میں یہ فلم مارچ کے پہلے ہفتے میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ کو دنیا بھر میں ریلیز کرنے سے قبل مختلف فلم فیسٹیولز میں پیش کیا جاچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں