قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی اور سامعہ آرزو کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی کرکٹر حسن علی نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع مداحوں کو دی اور بتایا کہ ننھی پری کا نام ’ہیزل حسن علی‘ رکھا ہے۔
حسن علی نے بتایا کہ الحمدللہ آج صبح ان کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی جبکہ نومولود بیٹی اور اہلیہ دونوں صحت مند ہیں۔
انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ ’آپ سب سے گزارش ہے کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘
View this post on Instagram
حسن علی پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں، کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سمیت مداحوں کی جانب سے انہیں بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ حسن علی کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش اپریل 2021 میں ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے ’ہیلینا حسن علی‘ رکھا تھا۔
حسن علی اگست 2020 میں بھارت سے تعلق رکھنے والی سامعہ آرزو سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔