پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے ٹورنامنٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔
کراچی: کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں جمعہ کو پشاور زلمی کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کے ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
حسن علی نے جمعہ کو یہاں کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں سنگ میل عبور کیا۔
فاسٹ بولر نے حسن نواز کو ایک رن پر آؤٹ کرکے پی ایس ایل کی 114ویں وکٹ حاصل کرکے یہ ریکارڈ حاصل کیا اور پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے۔
انہوں نے صرف 84 اننگز میں 114ویں حاصل کی ہیں جبکہ وہاب ریاض نے 87 اننگز 113 وکٹیں حاصل کرکے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
فہرست میں وہاب ریاض دوسرے نمبر پر جبکہ شاہین آفریدی 74 ویں اننگز میں 108 وکٹیں حاصل کی ہیں اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
شاداب خان نے 87 اننگز میں 97 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ فہیم اشرف کی 73 اننگز میں 79 وکٹیں ہیں۔
حسن علی پی ایس ایل 10 میں بہترین فارم میں ہیں انہوں نے اب تک صرف 3 میچوں میں 7 وکتیں حاصل کرلی ہیں۔