منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

حسن علی کا میچ کے دوران ڈانس، تماشائی بھی جھومنے پر مجبور

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی میلبرن میں جاری آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کررہے تھے، اس دوران ان کے دلچسپ انداز نے شائقین کرکٹ کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

حسن علی نے ایکسائز کے انداز میں جھومنا شروع کیا تو پیچھے بیٹھے شائقین سے بھی نہ رہا گیا اور وہ بھی حسن علی کے ساتھ جھومنا شروع ہوگئے۔

حسن علی نے باؤنڈی لائن پر کھڑے ہوکر ڈانس کیا، جسے شائقین کرکٹ نے بھی کاپی کیا، فاسٹ بولر کے انداز پر کمنٹیٹرز بھی ہنستے رہے، بعدازاں حسن علی نے شائقین کو تالیاں بجا کر جواب بھی دیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ میلبرن ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلوی بیٹنگ لڑکھڑا کر سنبھل گئی اور 241 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

پاک آسٹریلیا تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے میلبرن میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر میزبان ٹیم نے دوسری اننگ میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا لیے۔

میلبرن ٹیسٹ، کینگروز لڑکھڑا کر سنبھل گئے، پاکستان کیلیے مشکل صورتحال

مہمان ٹیم کی مجموعی برتری 241 رنز کی ہو گئی ہے۔ دو دن کا کھیل باقی ہے اور پاکستان کے لیے سیریز بچانا ایک امتحان بن گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں