پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ بنگلادیش کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے گئے 202 رنز کے تعاقب میں 19.4 اوورز میں 164 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
کپتان لٹن داس کی 48 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، ذاکر علی نے 36 رنز بنائے، تنزید حسین 31 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔
توحید ہردوئے 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، رشاد حسین 4 رنز بنا کر شاداب خان کو وکٹ دے بیٹھے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 30 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان نے بنگلا دیش کو پہلے ٹی 20 میں شکست دے دی
حسن علی ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان کی جانب سے پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔
اس سے قبل عمر گل، سفیان مقیم، عماد وسیم یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
عمر گل نے نیوزی لینڈ کے خلاف 6 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں، سفیان مقیم نے تین رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عماد وسیم نے 14 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔