تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شاہین آفریدی کی جگہ کسے ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان؟ نام سامنے آگیا

لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ رائٹ آرم فاسٹ بالر حسن علی کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجرڈ ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی، انڈیپینڈنٹ اسپیشلسٹس نے رپورٹس کی روشنی میں شاہین شاہ آفریدی کو چار سے چھ ہفتے آرام دینے کی تجویز دی ہے جس کے باعث وہ رواں ماہ ہونے والے ایشیا کپ اور انگلینڈ کیخلاف ہوم سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

شاہین آفریدی سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دائیں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد انہیں مکمل آرام دیا گیا تاہم وہ انجری سے چھٹکارا حاصل نہ کرسکے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حسن علی کو اسکواڈ سے ڈراپ کرنے پر محمد حفیظ برس پڑے

خیال رہے کہ حسن علی کو خراب کارکردگی کے باعث ایشیا کپ اور دورہ نیدر لینڈ کیلئے اعلان کردہ اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا تھا اور ان کی جگہ نسیم شاہ کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا۔

ایشیا کپ 2022 کا افتتاحی میچ 27 اگست کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ہوگا اور 28 اگست کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔

Comments

- Advertisement -