ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

بابر اعظم کے مستعفی ہونے پر حسن علی کی پوسٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے بیٹر بابر اعظم کے کپتانی سے استعفیٰ دینے کے بعد فاسٹ بولر حسن علی کی پوسٹ وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں بابر اعظم نے گزشتہ روز لکھا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، بطور کھلاڑی اپنی کارکردگی پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کپتانی کرنا اچھا تجربہ تھا لیکن ورک لوڈ میں اضافہ ہوگیا تھا۔

- Advertisement -

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مجھے قومی ٹیم کی کپتانی کرنے پر فخر ہے۔

تاہم اب فاسٹ بولر حسن علی نے بابر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد ٹوئٹ کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

حسن علی نے لکھا کہ ’بابر اعظم کی کپتانی میں کھیلنا میرے لیے فخر اور اعزاز کی بات ہے، ہم نے بہت سی کامیابیاں اور یادیں ایک ساتھ دیکھی ہیں۔

فاسٹ بولر نے بابر اعظم کو ’کنگ‘ کہہ کر مخاطب کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کی جانب کپتانی چھوڑنے کے بعد ون ڈے ٹیم کی قیادت محمد رضوان اور ٹی 20 کپتان محمد حارث کو بنائے جانے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں