جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کرکٹ گرائونڈ میں حسن علی کی تیراکی کی کوشش، دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو ٹیسٹ کا دوسرا روز بارش کی نظر ہوگیا تھا جس میں صرف 10 اوورز ہی پھینکے جا سکے تھے، تاہم یہ بارش حسن علی کے لیے تفریح کا سامان بن گئی.

پاکستانی فاسٹ بولر گرائونڈ میں تیرنے کی کوشش کرتے نظر آئے، بارش کے دوران یہ مضحکہ خیز لمحات کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیے جب حسن علی بھرپور طریقے سے برسات کا لطف اٹھاتے پائے گئے۔

بارش کے سبب گراؤنڈ کورز سے ڈھکا ہوا تھا، جس پر سلائینگ کرنے کے لیے پاکستانی پیسر کا دل مچلنے لگا اور انھوں نے کیا بھی کچھ ایسا ہی۔

حسن پہلے تو بارش میں نہاتے رہے جب اس سے بھی دل نہ بھرا تو دوڑتے ہوئے کور پر سلائیڈن بھی کی جس میں انھوں نے کافی مہارت کا مظاہر کیا، جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ دورہ سری لنکا میں حسن علی کو دونوں ٹیسٹ میں پلیئنگ 11 میں جگہ نہیں ملی سکی ہے، تاہم گرائونڈ میں اترنے کا شوق انھوں نے بارش میں پورا کرلیا ہے، حسن علی نے سری لنکا بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف پریکٹس میچ کھیلا تھا جس میں تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں