اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

بابر کی سالگرہ پر حسن علی کی بیٹی کی جانب سے گلدستہ دینے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بابر اعظم نے زندگی کی 29 بہاریں دیکھ لیں، اس موقع پر حسن علی کی بیٹی کی جانب سے انھیں گلدستہ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

احمد آباد میں قومی ٹیم کے کپتان کو حسن علی کی بیٹی نے گلدستہ دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھی ’ہیلینا‘ بابر کے کمرے کے باہر ان کا انتظار کررہی ہیں۔ وہ جیسے ہی آتے ہیں تو ہیلینا انھیں گلدستہ دے کر بھاگ جاتی ہیں۔

پھر قومی کپتان انھیں شکریہ ادا کرنے کے لیے بلاتے ہیں۔ اس موقع پر بابر اعظم نے حسن علی کی بیٹی کو گلے لگا کر پیار کیا اور اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کے آئندہ میچ میں آسٹریلیا سے مقابلے کے لیے بھارتی شہر احمد آباد سے خصوصی طیارے پر بنگلورو روانہ ہو گئی ہے۔

آسٹریلین سائیڈ کے خلاف 20 اکتوبر کو بنگلورو میں پاکستان کا میچ شیڈول ہے۔ گرین شرٹس نے اب تک تین میچز کھلیتے ہوئے دو کامیابی حاصل کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں