اسلام آباد : حسن اورحسین نواز کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی اشتہاری قرار دینے کے لیے تعمیلی رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادوں حسن اورحسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔
سماعت میں حسن اورحسین نواز کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی کے لیے تعمیلی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جبکہ فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس میں تفتیشی افسر محمدکامران نے بیان قلمبند کرادیا۔
حسین نواز کے 4بینک اکاؤنٹس کی تفصیل بھی عدالت میں پیش کردی گئی ، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب کا کہنا ہے کہ چاروں اکاؤنٹس میں رقم بھی موجود ہے۔
نیب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک اکاؤنٹ میں 3992 ڈالر دوسرے میں 4272 یورو ہیں، تیسرےاکاؤنٹ میں207.53 پاؤنڈ اور چوتھے میں 3لاکھ 82ہزار381روپے ہیں، ایل ڈی اے اور ڈی ایچ اے میں حسن اورحسین نواز کی کوئی پراپرٹی نہیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہورکی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔
مزید پڑھیں : احتساب عدالت کا حسن، حسین نواز کی جائیداد قرق کرنےکا حکم
تفتیشی افسر محمد کامران نے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزمان کی بذریعہ اشتہارطلبی کےاحکامات پر عمل کرایا گیا، اشتہارات گھروں کےباہراورعدالتی نوٹس بورڈپرآویزاں کیےگئے ، رائے ونڈ روڈ پر اعلانات بھی کرائے گئے۔
محمد کامران کا کہنا تھا کہ لندن میں ایون فیلڈ پراپرٹیز پرآویزاں کرنے کے لیےنوٹس بھجوائے گئے۔
تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ حسن اورحسین نوازجان بوجھ کرمفرورہیں، دونوں ملزموں کو اشتہاری قراردیاجائے۔
قبل ازیں نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ نیب کے تفتیشی افسر لاہور سےآ رہے ہیں، تفتیشی افسر کی عدم حاضری کےباعث سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کردیا گیا۔
بعد ازاں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں تفتیشی افسر محبوب عالم اور ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کے تفتیشی افسر عمران ڈوگر کے بیانات کے بعد کل تک ملتوی کردی گئی۔
اس سے قبل احتساب عدالت نے نااہل وزیراعظم نوازشریف کے دونوں صاحبزادوں کی جائیداد قرق کرنے کا فیصلہ کرکے چھ کمپنیوں کے شیئرز قرق کرنے کا حکم دیا تھا۔
مزید پڑھیں : احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دے دیا
یاد رہے کہ احتساب عدالت نے حسن اور حسین کو عدم پیشی پر اشتہاری قرار دینے کے بعد کیس الگ کردیے تھے۔
نیب کی جانب سے حسن حسین نوازکواشتہاری قراردینےکی استدعا کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ حسن اورحسین نوازروپوش ہوگئےہیں، حسن اورحسین نوازعدالتی کارروائی کاسامنا نہیں کرنا چاہتے۔
خیال رہے کہ نیب عدالت نے حسین نواز، حسن نواز طلب کررکھا تھا، احتساب عدالت میں عدم پیشی پرعدالت ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا واضح حکم پہلے ہی دے چکی ہے۔
واضح رہے کہ کہ لندن فلیٹس سے متعلق ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ان کے دونوں بیٹے حسن اور حسین نواز، مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کوملزم نامزد کیا گیا دیگر دو ریفرنسز العزیزیہ اسٹیل ملزجدہ اور آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسز میں نوازشریف سمیت ان کے دونوں صاحبزادوں کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔