ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

حسن نصر اللہ شہید کی نماز جنازہ آج، کربلا میں سپرد خاک کیا جا سکتا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کے فضائی حملے میں شہید حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ آج ہوگی اور انہیں کربلا معلیٰ میں سپرد خاک کیا جا سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں صہیونی ریاست اسرائیل کے بیروت میں فضائی حملے میں شہید ہونے والے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی اور انہیں کربلا میں سپرد خاک کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حسن نصر اللہ کے اعزاز میں علامتی جنازہ بھی نکالا جائے گا جب کہ اسرائیلی حملے کے خطرے کے پیش نظر علامتی جنازے کو پوری طرح سے خفیہ طور پر نکالنے کی تیاری ہے جب کہ حالات بہتر ہونے پر حسن نصراللہ کے اعزاز میں مذہبی تقریب کے انعقاد کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

حزب اللہ نے ابھی تک حسن نصر اللہ کے جنازے کے سلسلے میں کوئی اپ ڈیٹ نہیں دی ہے تاہم عراق کے وزیراعظم کے صلاح کار محمد شیعہ السڈانی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا ہے کہ نصراللہ کو کربلا میں امام حسین ؓ کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

دوسری جانب اس بات کے امکانات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ حسن نصر اللہ کو کربلا کے علاوہ ایران کے شہر نجف یا پھر لبنان میں ہی سپرد خاک کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پہلی بار عوام سے خطاب کرنے والے ہیں۔ وہ آج امام خمینی گرینڈ مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کریں گے بعد ازاں وہ عوام سے خطاب کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں