حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کی خبر دیتے ہوئے لبنان نیوز چینل کی اینکر آبدیدہ ہوگئیں۔
حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ بیروت میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے ان کی شہادت کی خبر دیتے ہوئے لبنانی نیوز چینل کی خاتون اینکر آبدیدہ ہوگئیں۔
ویڈیو میں خاتون اینکر کو نم آنکھوں کے ساتھ نصر اللہ کی شہادت کی اطلاع دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ حزب اللہ نے تصدیق کر دی ہے کہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔
یہ پڑھیں: حسن نصر اللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے، حزب اللہ نے تصدیق کر دی
ترجمان حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کی جنگ جاری رہے گی۔ حزب اللہ کے سینئر رہنما علی کرکی، حسن نصراللہ کی بیٹی زینب بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوئی ہیں، شام لبنان میں القدس فورس کے کمانڈر عباس نیلفوروشن بھی اس حملے میں شہید ہوئے۔
اسرائیل نے گزشتہ روز بیروت میں بنکر بسٹر میزائل حملہ کیا تھا، حسن نصراللہ بیروت میں 6 عمارتوں کے نیچے بنکر میں موجود تھے، حزب اللہ کے جس ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا گیا وہ رہائشی عمارتوں کے نیچے تھا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے بیروت میں 10 فضائی حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں 6 بڑی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔