ہفتہ, مارچ 29, 2025
اشتہار

حسن نواز نے ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹیم کے اوپنر بیٹر حسن نواز نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پانچویں ٹی 20 میں صفر پر آؤٹ ہوکر ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

اوپنر بیٹر حسن نواز نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میں ڈیبیو کیا لیکن صفر پر پویلین لوٹ گئے، بعدازاں دوسرے ٹی 20 میں بھی وہ کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے لیکن تیسرے میچ میں تیز ترین سنچری بنا دی۔

چوتھے میچ میں حسن نواز ایک رن بناسکے اور آج پانچویں اور آخری میچ میں وہ پھر صفر پر پویلین روانہ ہوگئے، اس طرح وہ ایک سیریز میں بطور پاکستانی اوپنر صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی 20 سیریز میں پاکستانی اوپنر کی جانب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والوں کی فہرست میں حسن نواز تین صفر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

شاہ زیب حسن دو صفر کے ساتھ دوسرے، محمد حفیظ تین اننگز میں 2 ڈک کے ساتھ تیسرے اور محمد رضوان 4 اننگز میں 2 صفر کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

یاد رہے کہ آکلینڈ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کیویز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 128 رنز اسکور کیے تھے۔

جواب میں کیوی بلے بازوں نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز کا ہدف 10 اوورز میں حاصل کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں