پاکستانی اوپنر حسن نواز نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں برق رفتار شاندار سنچری اسکور کر کے اپنے روشن مستقبل کی نوید دے دی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی اوپنر حسن نواز نے 45 گیندوں پر نا قابل شکست 105 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی اور ٹیم کی جیت میں سب سے اہم کردار ادا کیا۔
حسن نواز نے اس برق رفتار اننگ میں سات بلند وبالا چھکے اور 10 چوکے لگائے۔ اس شاندار کارکردگی پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔
تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ حسن نواز نے رواں سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا اور اس میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے۔
پھر ڈنیڈن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی حسن نواز نے ڈک حاصل کیا، جس کے بعد بیٹر پر تنقید کی جا رہی تھی۔ تاہم آج اپنے بلے سے سے انہوں نے تمام ناقدین کے منہ بند کر دیے۔
View this post on Instagram
میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد حسن نواز کا کہنا تھا کہ آج سوچ کر آیا تھا انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلا رن بنانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو میچوں میں مسلسل صفر پرآؤٹ ہوا جس پر بہت مایوس تھا، لیکن کپتان سلمان علی آغا اور نائب کپتان شاداب خان نے بڑا سپورٹ کیا۔
واضح رہے کہ حسن نواز کی جارحانہ سنچری کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں پہلی فتح کا مزا چھکا اور کیوی ٹیم کو نو وکٹوں سے ہرایا۔
ویڈیو: حارث رؤف کا سپرمین کی طرح اڑتے ہوئے کیچ، بیٹر، کمنٹیٹر سب حیران