تازہ ترین

مانچسٹر ارینہ کے خودکش بمبار سلمان کے بھائی نے اعتراف جرم کر لیا

مانچسٹر: برطانیہ میں مانچسٹر ارینہ کے خودکش بمبار سلمان عابدی کے بھائی ہاشم عابدی نے اعتراف جرم کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر ارینہ کے خودکش بمبار سلمان کے بھائی ہاشم نے اعتراف جرم کر لیا، ہاشم عابدی کو 22 افراد کے قتل کے جرم میں چارج کر لیا گیا، ملزم کو اگلی پیشی پر سزا سنائی جائے گی۔

ہاشم عابدی نے اس سے قبل حملے میں ملوث ہونے سے انکار کیا تھا، جس کے بعد اس پر عدالت میں مقدمہ چلایا گیا، گزشتہ روز ملزم نے اپنے اوپر لگے الزامات کو تسلیم کر لیا۔ پولیس کو بم کی تیاری کے دوران استعمال ہونے والے فلیٹ سے ہاشم عابدی کے ڈی این اے اور فنگر پرنٹس ملے تھے، پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں بھائیوں نے مل کر بم تیار کیا تھا۔

لندن: مسجد میں‌ داخل ہوکر نمازی کو زخمی کرنے والا حملہ آور گرفتار

ارینہ خود کش حملے میں 22 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ سینکڑوں افراد زخمی ہو گئے تھے، برطانوی میڈیا کے مطابق ہاشم عابدی کو اگلی پیشی پر سزا سُنائی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ لندن میں ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک برطانوی نے مسجد کے اندر گھس کر نمازیوں پر چھری سے حملہ کیا، جس میں ایک معمر نمازی شدید زخمی ہوا، تاہم پولیس نے موقع ہی پر حملہ آور کو گرفتار کیا۔ پولیس نے حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی، لیکن گرفتاری کی ویڈیو وائرل ہوئی۔

 

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں