مانچسٹر: جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ، چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز برابر کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ کل سے اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا‘ انگلینڈ کو مہمان ٹیم پر 2-1 سے برتری حاصل ہے۔
اس موقع پر جنوبی افریقہ کے بلے باز ہاشم آملہ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے ہاتھوں تیسرے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ میزبان ٹیم کو چوتھے میچ میں شکست دیکر سیریز برابر کرنے کے لئے ہرممکن کوشش کریں گے۔
یونس خان کے اعزاز میں لارڈز میں الوداعی تقریب
دوسری جانب ٹیسٹ سیریز کے فائنل میچ میں بارش کے سبب کھیل خراب ہونے کے امکانات بہت حد تک بڑھ گئے ہیں‘ جس سے نمٹنے کے لیے آرگنائزرز نے پچ کے ماہرین کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔
ہاشم آملہ تیسرے ٹیسٹ میچ میں رونالڈ جونز نامی نو وارد باؤلر کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے تھے‘ نو آموز کھلاڑی نے گزشتہ ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک کی تھی۔
یاد رہے کہ 2014 میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں بھی ایسی ہی صورتحال پیدا ہوگئی تھی جب انگلینڈ کی بیٹنگ کے دوران میدان میں اس قدر پانی جمع ہوگیا تھا کہ اگلے دن تک کھیل کو ملتوی کرنا پڑا تھا۔
مسلسل ہونے والی بارش کے سبب انگلش اور پروٹیز ٹیمیں بھی ان ڈور پریکٹس کرنے پر مجبور ہیں‘ تاہم دونوں کی جانب سے سیریز کے فائنل ٹیسٹ میچ کے لیے زور و شور سے تیاری جاری ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔