پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

ویڈیو رپورٹ: قدیم ’ہسہ سنگھ پارک‘ کی بحالی کے لیے محتسب اعلیٰ کا بڑا ایکشن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے گرومندر میں قائم قدیم ’ہسہ سنگھ پارک‘ میں قائم تجازات کے خاتمے کے لیے محتسب اعلیٰ نے بڑا ایکشن لیا ہے۔

علاقہ مکین ہسہ پارک میں 15 سال سے داخلے سے محروم تھے، محتسب اعلیٰ سندھ نے اس قدیم ہسہ سنگھ پارک سے تجاوزات کے خاتمے اور اس کو اپنی اصلی حالت میں بحالی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ایک ایکڑ پر قائم جگہ میں آدھے ایکڑ پر نرسری اور کے الیکٹرک کا گرڈ اسٹیشن قائم ہے، جس کا کرایہ آج بھی صرف ایک روپیہ ہے، افسوس ناک امر یہ ہے کہ پندرہ سال سے عوام کے داخلے پر پابندی لگا کر پورے پارک کو تجاوزات اور کچرہ کنڈی میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔

- Advertisement -

یہ اہل محلہ اور بچوں کی تفریح کی جگہ تھی جہاں بچوں کے کھیلنے کے لیے جھولے بھی موجود تھے، علاقہ مکینوں کی جانب سے انتظامیہ کو پارک کی بحالی کے لیے کئی مرتبہ درخواستیں دیے جانے کے باوجود تجاوزات کے خلاف کبھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

ویڈیو رپورٹ: پاکستان میں 14 لاکھ بچے بھوک یا غذائیت کی کمی کی حالت میں پیدا ہوئے

نعیم الدین نامی وکیل نے پارک میں تجازات کے خاتمے کے لیے محتسب اعلیٰ سندھ کے پاس درخواست دائر کی تھی جس پر 60 دن میں فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ محتسب اعلیٰ کی جانب سے ہسہ قدیم پارک کی بحالی کراچی جیسے کنکریٹ کے جنگل میں ایک خوش آئند قدم ہے۔

Comments

اہم ترین

ندیم جعفر
ندیم جعفر
ندیم جعفر اے آر وائی نیوز سے وابستہ ایک ممتاز صحافی ہیں جو کہ مختلف سماجی اور سیاسی موضوعات پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ندیم کراچی یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹر کی ڈگری اور آسٹریلیا کے ایک باوقار ادارے سے ایڈوانس سرٹیفیکیشن کے حامل ہیں۔

مزید خبریں