اتوار, دسمبر 1, 2024
اشتہار

حسن علی اور ڈی کاک الجھ پڑے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقی بولر کیشو مہاراج کا کہنا ہے کہ میں نہیں جانتا ڈی کاک اور حسن علی کےدرمیان کچھ ہوا تھا۔

کھیل کے آخری سیشن میں کیشو مہاراج کی گیند پر حسن علی بولڈ ہوئے لیکن وہ خوش قسمت رہے کہ امپائر نے نوبال قرار دے دی۔

اسی اثنا میں حسن علی اور وکٹ کیپر ڈی کاک الجھ پڑے، دونوں کے مابین جملوں کا تبادلہ اور وہ ایک دوسرے سے ناراض دکھائی دیے۔

- Advertisement -

تلخی بڑھنے پر امپائرز کو بیچ میں آنا پڑا اور انہوں نے معاملہ رفع دفع کیا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسپنر کیشومہاراج نے کہا کہ فواد عالم کے بیٹنگ اسٹانس کو سمجھنے میں وقت لگا، فواد نےاچھی کرکٹ کھیلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈنگ کےدوران کچھ کیچزڈراپ ہوئے اب کوشش کریں گے کہ تیسرےروزپاکستان کی آخری 2وکٹیں جلدلیں گے، شایدنئی گیندسےباؤنس اوراسپن میں فائدہ ملے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں