کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حسن علی نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ شادی سے متعلق اعلان جلد کروں گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں حسن علی کا کہنا تھا کہ واضح کرناچاہتاہوں ابھی شادی طے نہیں ہوئی، والدین کے درمیان ملاقات میں شادی کے معاملات طے ہوں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ شادی سے متعلق اعلان جلد کردوں گا۔ قبل ازیں اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ حسن علی بھارتی لڑکی سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس حوالے سے دونوں گھرانوں کے بڑوں نے بات چیت طے کرلی۔
just wanna clarify my wedding is not confirmed yet, our families have yet to meet and decide upon it. will make a public announcement very soon in sha allah. #gettingreadyforfamilymeetup
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) July 30, 2019
ذرائع کے مطابق حسن علی سے منسوب کر کے جس لڑکی کا نام جوڑا جارہا ہے وہ بھارت کی نجی ایئرلائن میں ائیرہوسٹس کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ ،بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑکی کا تعلق ریاست ہریانہ سے ہے، شادی کی تقریب 20اگست کو دبئی میں ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب فاسٹ بالرحسن علی کی والدہ نے اے آر وائی نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا حسن علی نے ابھی تک شادی کا اظہار نہیں کیا،حسن علی ورلڈ کپ کے بعد گھر میں مصروف رہے ،حسن علی سے تفصیل سے بات نہیں ہوسکی۔
خیال رہے حسن علی بھارتی لڑکی سےشادی کرنے والےچوتھے پاکستانی کرکٹرہوں گے ، ظہیر عباس،محسن حسن خان اورشعیب ملک بھارتی لڑکیوں سے شادی کرچکے ہیں ۔ والدہ کا مزید کہنا تھا کہ حسن علی کی شادی سے متعلق کوئی بھی بات میڈیا سےشیئر کریں گے۔