ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

حسن علی جونئیر کے منفرد اسٹائل کا سوشل میڈیا پر چرچا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان جونیئر لیگ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے منفرد اسٹائل کی ایک اور جھلک نظر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے جے پی ایل کے میچ میں گوجرانوالہ جائنٹس کے اسپنر حسن علی جونئیر نے گوادر شارک کے اہم ترین بیٹر کو کلین بولڈ کردیا۔

مخالف ٹیم کی اہم ترین وکٹ حاصل کرنے کے بعد حسن علی جونئیر نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور اپنے ہم نام حسن علی کا منفر انداز اپناتے ہوئے وکٹ حاصل کرنے کی خوشی منائی۔

- Advertisement -

پی سی بی کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسپنر نے مخالف ٹیم کے اہم ترین لیوک مارٹن بینکسٹن کو کلین بولڈ کیا اور حسن علی کے اسٹائل میں وکٹ کا جشن منایا۔

اس موقع پر ساتھی کھلاڑیوں نے بھی بولرز کی خوب حوصلہ افزائی کی، حسن علی جونئیر نے 4 اوورز میں 25 رنز کے عوض 2  وکٹ حاصل کیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں