بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

حسن علی نے شاندار کارکردگی آنے والے بچے کے نام کردی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے پنڈی ٹیسٹ کی یادگار پرفارمنس آنے والے بچے کے نام کردی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کے آخری روز حسن علی نے پانچویں وکٹ لینے کے بعد جشن کا منفرد انداز اپنایا، میچ جیتنے کے بعد کھلاڑیوں نے بھی وہی انداز پیش کیا۔

سوشل میڈیا پر حسن علی کے نئے انداز کے خوب چرچے ہورہے ہیں اور مداح ان کے آنے والے بچے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ ختم ہونے کے بعد ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم، حسن علی اور ساتھی کھلاڑیوں کو یکجا کرکے نئے انداز میں جشن منارہے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم نے 18 سال بعد جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی، راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کے فاسٹ بولرز کا راج رہا، حسن علی نے ذمہ دارانہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں اننگز میں 5،5 وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی نے پہلی اننگز میں 1،دوسری اننگزمیں4 وکٹیں جبکہ حسن علی نے پہلی بارٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں لیں۔

بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم نے پہلی ٹیسٹ سیریزمیں کامیابی حاصل کی۔

محمد رضوان سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے جبکہ حسن علی کو مین آف دی میچ کا ایواڈ دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں