قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ شادی کے لیے اہلیہ نے بہت قربانیاں دیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے بھارتی خاتون سامعہ خان سے شادی کی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں، انہوں نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور مختلف امور پر اظہار خیال کیا۔
حسن علی نے کہا کہ قومیت کا کبھی سوال نہیں تھا، وہ سامعہ سے ایک باہمی دوست کے ذریعے ملے تھے اور ان سے محبت ہوگئی۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ شادی ہوئی اور دونوں ایک ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، خوش ہوں کہ کم عمری میں شادی ہوگئی کیونکہ انہیں انہیں جیون ساتھی مل گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ صحیح وقت پر شادی کی ہے، شادی اسی وقت کرنی چاہیے جب کسی کی ذمہ داری اٹھا سکتے ہیں۔
حسن علی نے مزید کہا کہ ان کی اہلیہ نے شادی کے لیے قربانیاں دیں، وہ بھارتی شہری ہیں لیکن وہ پاکستان شفٹ ہوگئی، ایک تیسرا ملک ان کے لیے مختلف تھا وہ خوشی سے پاکستان میں موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران وہ ایک بار ہندوستان میں اپنے سسرال گئے تھے۔