جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

حسن علی کی بھارتی مداح کے ساتھ ویڈیو وائرل کیوں ہوگئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی بھارتی مداح کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم پریکٹس سیشن میں مصروف ہے وسیم جونیئر کی جگہ قومی اسکواڈ میں شامل ہونے والے فاسٹ بولر حسن علی نے بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

فاسٹ بولر گراؤنڈ میں حیدر علی کے ساتھ رننگ کررہے تھے کہ اس دوران انہیں بھارتی مداح نے بتایا کہ ’بھارت میں ان کے مداح بڑی تعداد میں موجود ہیں۔‘

اس پر حسن علی نے بھی بھارت سے محبت کا اظہار کیا اور خاتون مداح کے ساتھ سیلفی بھی بنوائی۔

علاوہ ازیں حسن علی کی ایک شخص سے ٹکٹ مانگنے پر حسن علی نے کہا کہ ’بھاگوں تب بھی مسئلہ، نہ بھاگوں تب بھی مسئلہ ہے۔‘

سوشل میڈیا پر فاسٹ بولر کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور لوگ اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں