ناٹنگھم: انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا ملا ہے، قومی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ حسن علی بائیں ٹانگ میں کھچاؤ محسوس کر رہے ہیں اس لئے انہیں آرام دیا گیا ہے، جس کے باعث وہ آج انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شرکت نہیں کرینگے۔
پی سی بی کے مطابق میڈیکل پینل اب دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل حسن علی کا دوبارہ جائزہ لے گا، جس کے بعد ان کی میچ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں فاسٹ بولر حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
Hassan Ali to miss first T20I
More details ➡️ https://t.co/S8lMYNAq7e#ENGvPAK
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 16, 2021