کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ بہت سی نئی چیزیں ہونے جارہی ہیں، کوشش ہے ٹائٹل جیتیں، گزشتہ سال اچھاپرفارم کرچکا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن 10 کےلیے کراچی کنگز کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیا، ہیڈ کوچ روی بوپارا اور فاسٹ بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے تیاریاں شروع کرادیں، کراچی کنگز کے شان مسعود نے بھی اسکواڈ جوائن کرلیا ہے۔
قومی فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ روی بوپارا کا تجربہ بہت زیادہ ہے جو ہمارے لیے فائدہ مند رہےگا، شان ٹیٹ کے ساتھ میرا تجربہ اچھا رہا ہے۔
پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے اسکواڈ کو جوائن کرنا شروع کر دیا
انھوں نے کہا کہ تمام فرنچائز کے کھلاڑی بہترین پرفارمنس دےکر ایونٹ کامیاب بنائیں گے، انفرادی طور پر اچھا پرفارم کرکے پاکستان ٹیم میں کم بیک چاہتا ہوں، نیشنل ٹیم پرفارمنس نہ دے سکے تو کرکٹ پر فرق پڑتا ہے۔
حسن علی نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی سے لیکر اب تک پرفارمنس نظرنہیں آئی، زیادہ تر نیوزی لینڈ کے ٹور پر نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا۔
کراچی کنگز کے فاسٹ بولر نے کہا کہ سب کو اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی تاکہ روٹھے شائقین کو اسٹیڈیم واپس لاسکیں، پی ایس ایل میں ایمرجنگ ڈیبیو کیا تھا پاکستان ٹیم تک پہنچا۔
حسن علی کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کیلئے پی ایس ایل کا پلیٹ فارم اہمیت رکھتا ہے، سینئر کھلاڑیوں کی پرفارمنس انھیں پاکستان ٹیم میں واپسی لاسکتی ہے۔