تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

حسن علی کی ننھی بیٹی کی تصویر سامنے آگئی

لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے اپنی ننھی پری کی تصویر شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ننھی پری کے والد بننے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی اور اہلیہ سامعہ آرزو نے بیٹی کا نام رکھ دیا۔

سامعہ آرزو نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ننھی پری کو اپنی فیملی میں خوش آمدید کہا۔

فاسٹ بولر کی اہلیہ نے بیٹی کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ ’انہوں نے اپنی ننھی پری کا نام ’ہیلینا حسن علی‘ رکھا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Samiya Hassan Ali (@samyahkhan1604)

سوشل میڈیا پر حسن علی کی بیٹی کی تصویر وائرل ہوگئی اور مداحوں کی جانب سے دونوں کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: فاسٹ بولر حسن علی کے گھر ننھی پری کی آمد

واضح رہے کہ 6 اپریل کو حسن علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مداحوں کو خوشخبری دی تھی کہ اللہ نے انہیں بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے۔

کرکٹر حسن علی 20 اگست 2019 میں بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے، انہوں نے مانو رچنا یونیورسٹی سے ایرو ناٹکس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، وہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ایمریٹس ایئرلائن میں بطور فلائٹ انجینئر خدمات سر انجام دیتی ہیں، سامعہ آرزو متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔

Comments

- Advertisement -