تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

حسن علی کی اہلیہ پاکستان کی خوبصورتی کے سحر میں گم

گوجرانوالہ: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کی اہلیہ سامعیہ پاکستان کی خوبصورتی کے سحر میں مبتلا ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق 6 روز قبل پہلی بار پاکستان پہنچنے والی سامعیہ اور حسن علی سیر و تفریح کے لیے اسلام آباد پہنچے جہاں بھارتی خاتون پاکستان کی خوبصورتی دیکھ اُس کے سحر میں مبتلا ہوگئیں۔

حسن علی اور اہلیہ نے اسلام آباد میں واقع فیصل مسجد کا دورہ کیا، بعدازاں دونوں یادگار پاکستان بھی گئے، نوبیاہتا جوڑے نے رات کا کھانا نجی ہوٹل میں کھایا۔

اس ٹور کے دوران سامعیہ اور حسن علی نے اپنی تصاویر بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

یاد رہے کہ حسن علی اور اُن کی بھارتی اہلیہ سامعیہ شادی کے بعد پہلی بار 30 نومبر نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے سیالکوٹ پہنچیں تھی جس کے بعد وہ اپنے سسرال بھی گئی تھیں۔

ایئر پورٹ سے لے کر گوجرانوالہ پہنچنے تک دونوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اہل علاقہ اور حسن علی کے اہل خانہ نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے سامعیہ کو خوش آمدید کہا۔

سامعیہ کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے، انہوں نے انگلینڈ سے انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے جبکہ وہ اپنے والدین کے ساتھ دبئی میں رہائش پذیر ہیں۔

دونوں کی ملاقات ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی جس کے ایک سال بعد ہی حسن اور سامعیہ نے زندگی بھر کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کا فیصلہ کیا اور پھر دونوں رواں برس 20 اگست کو دبئی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Comments