راولپنڈی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز جنوبی افریقہ 135 رنز 3 وکٹ گنوا چکی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے پانچویں روز کھیل جاری ہے اور جنوبی کا تین وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز اسکور کرچکی ہے، جنوبی افریقہ کو میچ جیتنے کے لیے 151 رنز اور پاکستان کو 7 وکٹیں درکار ہیں، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 370 رنز کا ہدف دیا تھا۔
جنوبی افریقی اوپنر ایڈم مرکرام 100 اور ٹمبا بوانا 44 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
ڈین ایلگر 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے، جبکہ پانچویں کا آغاز ہوتے ہی جنوبی افریقہ کی چوتھی وکٹ 127 رنز پر گری اور وینڈرڈوسن 48 رنز بناکر حسن علی کا شکار بنے۔
دوسری وکٹ گرنے پر فاف ڈوپلیسی کریز پر آئے لیکن زیادہ دیر ٹہر نہ سکے اور پانچ رنز بناکر حسن علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
LBW! Hasan Ali gets his second wicket of the day, Faf du Plessis walks back.
Watch #PAKvSA Live: https://t.co/JDojbzmfIr#HarHaalMainCricket #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/U57FlvBRe1
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 8, 2021
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے ایک جبکہ حسن علی نے پانچویں روز دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 298 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ہے اور یوں جنوبی افریقا کو راولپنڈی ٹیسٹ جیتنے کے لئے 370 رنز کا مشکل ہدف ملا ہے۔
پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر محمد رضوان نے115رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ نعمان علی نے 45 قیمتی رنز بنائے، نعمان علی اور محمد رضوان کے درمیان نویں وکٹ کی شراکت میں ریکارڈ 93 رنز بنے،اس سے قبل محمد رضوان نے اسپنر یاسر شاہ کے ساتھ 53 رنز کی شراکت داری قائم کرتے ہوئے ٹیم کو بڑے مجموعے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔