منگل, مئی 20, 2025
اشتہار

حسن علی کی فیملی ساتھ خوبصورت تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کی فیملی کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل تصاویر میں فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ اور دونوں بیٹیوں کے ساتھ گراؤنڈ میں موجود ہیں۔

ایک تصویر میں اداکارہ عروہ حسین بھی حسن علی کی فیملی کے ساتھ موجود ہیں۔

تصاویر میں سامعہ کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کے ساتھ بھی سیلفی بنا رہی ہیں جبکہ اداکارہ مایا علی بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کے میچ کے دوران اہلیہ سامعہ بھی شوہر کو سپورٹ کرنے کے لیے موجود ہوتی ہیں۔

 ایک انٹرویو میں کرکٹر نے لڑکیوں کی خوبصورتی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں بتایا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ پاکستان کی لڑکیاں زیادہ پیاری ہیں یا ہندوستان کی، مجھے جو پیاری لگی میں نے اسی سے شادی کرلی۔

حسن علی نے اہلیہ سے پہلی ملاقات سے متعلق بھی بات کی تھی۔

کرکٹر کا کہنا تھا کہ میری اور سامعہ کی پہلی ملاقات دبئی میں ہوئی تھی، ہمیں ایک دوست نے ملوایا تھا، بعد ازاں پہلی بار ملنے کے بعد ہم بار بار ملتے رہے اور نوبت شادی تک پہنچ گئی۔

کرکٹر نے بتایا تھا کہ دو مختلف ممالک کے افراد کا شادی کرنا مشکل ہے، ہم دبئی میں دو سے ڈھائی سال رہے، میرے لیے اس دوران ایک سے دوسرے ملک جانا بہت مشکل ہو گیا تھا، یہی وجہ ہے کہ میں اور میری اہلیہ پھر پاکستان میں شفٹ ہو گئے۔

حسن علی نے کہا تھا کہ پاکستان میں شفٹ میں ہونے کے لیے میری اہلیہ کو اپنی اپنی  نوکری چھوڑنا پڑی، اب وہ پاکستان میں میرے ساتھ رہتی ہیں اور میں صرف ایک بار بھارت اپنے سسرال گیا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں