ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

لڑکیوں کی تعلیم کے دشمن گلوکار کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق متنازع بیانات پر گلوکار و یوٹیوبر حسن اقبال چشتی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی گئی۔

درخواست تاندیانوالہ کے ایڈووکیٹ شبیر سیال کی جانب سے دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حسن اقبال چشتی کے آفیشل پیکج پر ویڈیو انتہائی مضحکہ خیز اور گالم گلوچ پر مبنی ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ ویڈیو بنیادی حقوق کے خلاف اور صنفی تفریق پر مبنی ہے، مذکورہ ویڈیو بچوں کو خطرے میں ڈالنے اور معاشرے میں انتشار پھیلانے کے مواد پر مبنی ہے۔

- Advertisement -

ایڈووکیٹ شبیر سیال کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ ویڈیو نابالغ لڑکیوں اور والدین کے خلاف دہشتگردی کے زمرے میں آتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں