منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

شہید کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پشاور آپریشن میں شہادت پانے والے کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ کو فوجی اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقہ حسن خیل میں آپریشن دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید کیپٹن حسین جہانگیر کا جسد خاکی آبائی شہر رحیم یارخان پہنچا تو پوراعلاقہ اُمڈآیا۔

نمازجنازہ میں سینئر فوجی افسران، شہدا کے لواحقین اور اہل علاقہ نے شرکت کی ، جس کے بعد کیپٹن حسین جہانگیر کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا، میجر جنرل فرحان احمد نے کیپٹن حسین جہانگیر شہید کی قبر پر پھول رکھے۔

- Advertisement -

کیپٹن حسین جہانگیر کی شہادت کی خبر سن کر ان کے والد نے ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’جس طرح اس کی وطن سے محبت اور پیار تھا، اگر میرے ہزار بیٹے بھی ہوتے تو میں وطن کے لیے اور اللہ کے لیے قربان کر دیتا۔‘‘

والد نے مزید کہا میرا شیر بیٹا ہے اور میں اپنے شیر بیٹے پر فخر کرتا ہوں۔

دوسری جانب پینتیس سالہ حوالدار شفیق اللہ شہید کا جسد خاکی ضلع کرک لایا گیا، جہاں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ شہید کی تدفین کی گئی۔

آئی ایس پی آرکاکہنا ہے ہماری قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں، مسلح افواج وطن سےدہشتگردی کی لعنت کوہر قیمت پرختم کرنے کیلئےپرعزم ہیں۔

یاد رہے 26 مئی کو پشاور کےعلاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کےدوران بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں