بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

حسان نیازی کی بازیابی کیلیے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیر اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کی بازیابی کیلیے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے فریقین کے وکلا کو مزید دلائل کیلیے 17 اکتوبر کو طلب کرلیا۔ جسٹس سلطان تنویر احمد نے حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔

وکیل نے کہا کہ عدالت درخواست گزار کو بھی بیٹے سے ملاقات کی اجازت کا حکم دے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ حسان نیازی کی والدین سے ملاقات کروانے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے توہین عدالت درخواست پر جواب کیلیے حکومتی وکیل کو مہلت دے رکھی ہے جبکہ حفیظ اللہ نیازی نے بیٹے کی بازیابی کیلیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

14 اگست کے دن حسان نیازی کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم پر 9 مئی کو جناح ہاؤس حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

17 اگست کو ملزم کا کیس فوجی عدالت منتقل کیا گیا جہاں ملٹری کورٹ میں ٹرائل ہوگا۔ پولیس نے بتایا تھا کہ ملزم کو کل کوئٹہ سے راولپنڈی منتقل کیا گیا۔

یاد رہے لاہور ہائی کورٹ میں حسان نیازی کی بازیابی کیلیے درخواست کی سماعت ہوئی تھی۔ عدالت نے آئی جی، سی سی پی او، ایس ایچ او تھانہ سرور روڈ سے 18 اگست کو جواب طلب کر لیا تھا۔

عدالت کا حکم تھا کہ حسان نیازی آئی جی، سی سی پی او یا ایس ایچ او کی تحویل میں ہیں تو پیش کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں