پیرس: ایرانی صدر حسن روحانی دورہ یورپ کے دوسرے مرحلےمیں فرانس پہنچ گئے، ان کی آمد کے موقع پرجلاوطن ایرانیوں کی جانب سےاحتجاج اورمظاہرہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دورہ یورپ کے دوسرے مرحلے میں ایرانی صدر حسن روحانی اٹلی سےفرانس پہنچے ہیں۔
ایرانی صدر دورہ فرانس میں اعلیٰ حکومتی عہدےداروں سے ملاقات کےعلاوہ تیل کمپنی ٹوٹل اورہوائی جہازساز کمپنی ایئربس کے حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔
- Advertisement -
دورے کے دوران حسن روحانی اہم کاروباری شخصیات سے خطاب بھی کریں گے۔
ایرانی صدر کے پیرس پہنچنے سے قبل جلاوطن ایرانیوں نے فرانسیسی پارلیمنٹ کے قریب احتجاج کیا۔
احتجاجی ایرانیوں کا مطالبہ تھاکہ جب تک موجودہ حکومت ایران میں مظالم بند نہیں کرتی فرانس اس کےساتھ کوئی تعلقات استوارنہ کرے۔