پیر, مئی 26, 2025
اشتہار

حسن نواز کی لاہور کیخلاف فائنل میں دھواں دھار اننگز، صرف 21 بالز پر ففٹی، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 10 فائنل میں حسن نواز نے لاہور قلندرز کےخلاف دھواں دھار اننگز کھیلی اور صرف 21 بالز پر جارحانہ ففٹی اسکور کی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بیٹر حسن نواز نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جب ایک اینڈ پر کوئٹہ کی وکٹیں تواتر سے گررہی تھیں تو انھوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کےلیے نہایت کارگر اننگز کھیلی۔

کوئٹہ کے بیٹر نے لاہور کے تقریباً تمام بولرز کی دل کھول کر پٹائی کی، انھوں نے 21 بالز پر اپنی ففٹی بنائی جبکہ 43 گیندوں پر 76 رنز کی جارحانہ اننگز تراشی۔

حسن نواز کی اننگز کی خاص بات گیندوں کو ان کے میرٹ پر کھیلنا اور انھیں بائونڈری کے پار پہنچانا تھا، انھوں نے اپنی دلکش اننگز میں 4 بلند و بالا چھکے اور 8 شاندار چوکے لگائے۔

ان کی اہم وکٹ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں آئی، بائونڈری لائند پر سکندر رضا نے کیچ لے کر ان کی اننگز کا خاتمہ کیا۔

اہم ترین

مزید خبریں