پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پوری قوم کو ڈاکٹرز اور نرسز کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے، وقار یونس

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ پوری قوم کو ڈاکٹرز اور نرسز کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے، ڈاکٹر کو حوصلہ ملے گا تو وہ اس وبا کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا سے دوسروں کو بچانے کے لیے ڈاکٹرز، نرسرز اور تمام پیرا میڈیکل اسٹاف جو اپنا اپنا کردار ادا کررہا ہے وہ سب ہمارے ہیروز ہیں، ان کی خدمات کو جتنا سراہا جائے وہ کم ہے۔

وقار یونس نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کرونا وائرس کے بارے میں آگاہی مہم میں جو لوگ بڑھ چڑھ کر آگے آرہے ہیں ہمیں ان سب کی قدر کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ بہت خوشی ہوتی ہے جب ہر شخص اس حوالے سے کچھ نہ کچھ حصہ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے، ہمیں اس وائرس کی صورتحال ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے والے لوگوں کو سلام پیش کرنا چاہئے۔

وقار یونس نے کہا کہ جس طرح ہمارے سارے فنکار، سیاست دان، کھلاڑی اور دوسرے لوگ اس وبا کے خاتمے کے لیے اپنا کردار نبھا رہے ہیں، یہ ہمارا ایمان ہے کہ ہم اس وبا سے جلد نجات پالیں گے۔

واضح رہے کہ سڈنی پہنچنے کے بعد وقار یونس ازخود تنہائی میں چلے گئے کیونکہ احتیاطی تدابیر کے طور پر بین الاقوامی سفر کے بعد ازخود تنہائی کو ضروری قرار دیا جاتا ہے۔

دوسری جانب وقار یونس کی اہلیہ فریال وقار ڈاکٹر ہیں اور ان دنوں پیدا ہونے والی صورتحال میں وہ ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں