ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

حوالدار لالک جان شہید نشان حیدرکا 25 واں یوم شہادت

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : کارگل کے محاذ پر وطن عزیز کے دفاع کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 25 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔

سال1965کی جنگ ہو یا کارگل کا محاذ، قوم کے بہادر سپوتوں نے پاک دھرتی کو ہمیشہ شاد و آباد رکھا ہے، ایسی ہی ایک مثال حوالدار لالک جان شہید کی بھی ہے۔

پاک فوج کی جانب سے حوالدار لالک جان شہید کو ان کے 25ویں یوم شہادت کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے آئی ایس پی آر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج حوالدار لالک جان شہید کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں، 25 سال قبل حوالدار لالک جان نے بےمثال جرات وبہادری کا عملی مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کارگل جنگ کے میدان میں پاک وطن کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، حوالدار لالک جان شہید کی لازوال قربانی بہادر سپاہیوں کیلئے مشعل راہ ہے۔

پاکستان کا اعلی ترین اعزاز مادر وطن کے دفاع کے لیے جان کا عظیم نظرانہ پیش کرنے والوں کو عطا کیا جاتا ہے، پاکستانی قوم مادر وطن کے دفاع کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اپنے بہادر شہداء کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔

یاد رہے کہ اپنے خون سے وطن سے وَفا کی لازوال داستان رقم کرنے اور دشمن پر دھاک بٹھانے والے حوالدار لالک جان گاؤں غذر یاسین گلگت میں1967میں پیدا ہوئے، لالک جان نے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1984میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔

حوالدار لالک جان 7جولائی 1999 کو کارگل کے محاذ پر شہید ہوئے، جرات اور لازوال قربانی کے اعتراف میں حوالدار لالک جان کو نشان حیدر سے نوازا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں