تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

ساحل پر شادی کی تقریب کا دل دہلا دینے والا انجام، ویڈیو وائرل

ہوائی: امریکا میں ایک ساحل پر کھلے میں شادی کی تقریب کا دل دہلا دینے والا انجام ہوا، جب بلند و بالا لہروں نے سب کچھ تہس نہس کر دیا، واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ہوائی میں سمندر کی لہریں اچانک اتنی بلند ہو گئیں کہ 2 منزلہ مکان کو بھی ڈھانپ لیا، اتنی بلند لہروں نے لوگوں کو حیران کر دیا۔

بلند لہروں کی دو حیران کر دینے والی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں، جن میں سے ایک شادی کی تقریب کی ہے اور دوسری ساحل پر بنے مکانوں کی ہے۔

ہفتے کو ہوائی کے بگ آئی لینڈ پر ساحل پر دلہن ریلے کارسن مرفی اور دلہے ڈیلن مرفی مہمانوں کے ساتھ اپنی شادی کی تقریب میں موجود تھے کہ اچانک سمندر کی لہریں بپھرگئیں۔

طوفانی لہروں نے تقریب کے انتظامات کو تہس نہس کر کے رکھ دیا، دلہن نے بعد ازاں انسٹاگرام پر کہا کہ ان کی شادی کا کیک خوش قسمتی سے بچ گیا تھا، اور لہروں نے تقریباً آدھی ریسپشن برباد کر دی تھی۔

دوسری طرف انھی خوف ناک لہروں نے ایک دو منزلہ مکان کو بھی ڈھانپ لیا جسے دیکھ کر لوگ دہشت زدہ ہو گئے، اتنی بلند لہریں دیکھ کر ان کے اوسان خطا ہو گئے تھے۔

بلند لہروں کی وجہ سے مکینوں کو وہاں سے نقل مکانی کرنی پڑ گئی، واضح رہے کہ یہ ڈربی نامی سمندری طوفان کی لہریں تھیں جسے کیٹیگری تھری کا طوفان قرار دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -