تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

پشاور : حوالہ ہنڈی کیخلاف ایف آئی اے حکام کی سخت کاروائی

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی کے دھندے اور ڈالر کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف گھیرا تنگ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے حکام نے خیبرپختونخوا میں حوالہ ہنڈی اور ڈالر اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

ایف آئی اے حکام نے کہا کہ حوالہ ہنڈی اور ڈالر اسمگلنگ کیخلاف مؤثر کارروائیوں کے لئے تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ہر ٹیم میں پانچ ارکان شامل ہیں۔

انسپکٹر لیول کا افسر ٹیم انچارج ہوگا، ٹیم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ارکان بھی شامل ہوں گے، ٹیمیں ڈالر اسمگلنگ اورحوالہ ہنڈی کے کاروبار سے منسلک افراد کی گرفتاری یقینی بنائیں گی، گرفتار ملزمان کیخلاف فارن ریگورلیزیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ کیا جائے گا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ حوالہ ہنڈی کے خلاف موثر کاروائیاں جاری ہیں ، ڈالر کی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے صوبہ بھر میں کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

واضح رہے کہ کرنسی مارکیٹ میں اسمگلرز اور ہورڈنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور ڈالر کی قیمت گرنے کے بعد ڈالر ذخیرہ کرنے والوں میں افراتفری پھیل گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -