اشتہار

حیات آباد دہشت گردی کا مقدمہ درج پانچ ملزمان نامزد

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت میں واقع حیات آباد میں دو روز قبل پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں پانچ ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیات آباد واقعے کی ایف آئی آر تھانہ تاتارا میں ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کی گئی جس میں قتل ،اقدام قتل اور دہشت گردی کے دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حیات آباد فیزسیون میں دہشت گردی کے واقعے کی ایف آئی آرسی ٹی ڈی میں درج کرلی گئی، ایف آئی آر میں پانچ ملزمان کو نامز د کیا گیا ہے۔

مقدمے میں طارق عثمان، فیروز شاہ، عمران، امجد عرف اجمل، جمشید عرف جانے اور مراد عرف ذکرکے نام شامل ہیں ۔ ایف آئی آر میں واقعہ کا تفصیلی ذکر اور اے ایس آئی کی شہید کا ذکر بھی موجود ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: پشاور: پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ، اہلکار شہید، دہشت گرد ہلاک

خیال رہے کہ خیبرپختونخواہ پولیس کو 16 اپریل کی شب پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 7 کے ایک گھر میں دہشت گردوں کے پناہ لینے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد آپریشن کیا گیا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تو مکان میں چھپے دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی،جس کے نتیجے میں اے ٹی ایس کمانڈو قمر عالم شہید ہو گئے تھے۔ پولیس اہل کاروں نے بہترین حکمت عملی اپنا کر دہشت گردوں کو عمارت کے ایک ہی حصے میں محصور کر کے انہیں بیسمنٹ تک محدود کیا تھا، بعد ازاں پاک فوج کے دستوں کی مدد سے گراؤنڈ فلور کو کلیئر کرنے کے لیے فیصلہ کن آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: دہشت گردوں کے مکان سے متعلق تفتیش میں پیش رفت، این او سی لینے والا گرفتار

مکان سے نکالی ہوئی دہشت گردوں کی لاشیں تا حال شناخت نہیں کی جا سکی ہیں، تاہم لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں