جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

کوئٹہ دھرنا اور مظاہرین کے مطالبات میں بیرونی مداخلت کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : کوئٹہ دھرنا اور مظاہرین کے مطالبات میں بیرونی مداخلت کا انکشاف سامنے آیا ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کےسربراہ نے کہا ہے کہ حکومت سے کئے جانیوالے مطالبات شہدا کے لواحقین کی خواہش نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کےسربراہ عبدالخالق ہزارہ نے انکشاف کیا ہے کہ کوئٹہ دھرنے میں بیرونی مداخلت ہورہی ہے ، حکومت سے کئے جانیوالے مطالبات شہدا کے لواحقین کی خواہش نہیں، لواحقین اور دھرنا مظاہرین کے مطالبات الگ الگ ہیں۔

عبدالخالق ہزارہ کا کہنا تھا کہ مچھ واقعےکو الگ رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے، دھرنا انتظامیہ کے کچھ مطالبات آئین سے ٹکراؤ کیلئےہیں ، لواحقین کے مطالبات درست اور دھرنا انتظامیہ کےمطالبات غلط ہیں۔

- Advertisement -

ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کےسربراہ نے بتایا کہ سانحے کے اگلے روز ہی لواحقین نے تدفین کا فیصلہ کرلیاتھا ، کچھ لوگوں نےیہ مشورہ دیا کہ ہمیں دھرنا دینا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر مچھ واقعے کے شہدا کے لواحقین کو استعمال کررہےہیں، دھرنے کے ذریعےمذہبی شدت پسندی کو فروغ دیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں