اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

ہزارہ یونی ورسٹی: برقع لازمی، غیر شائستہ داڑھی رکھنے پر پابندی

اشتہار

حیرت انگیز

مانسہرہ: ہزارہ یونی ورسٹی میں طلبہ و طالبات کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا، طلبہ پر یونیفارم پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہزارہ یونی ورسٹی کی طالبات اب میک اپ کر کے یا جینز شرٹ پہن کر یونی ورسٹی نہیں جا سکیں گی، جب کہ مرد اسٹوڈنٹس لمبے بال یا داڑھی کے ساتھ اسٹائل بنا کر کلاس میں نہیں جا سکیں گے۔

یونی ورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ برقع، اسکارف اور دوپٹہ طالبات کے یونیفارم کا لازمی حصہ قرار دیا گیا ہے، طالبات برقع پہن کر یونی ورسٹی آئیں گی۔

- Advertisement -

اعلامیے کے مطابق طالبات پر ہیوی میک اپ، جیولری اور کھلے بال رکھنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، دوسری طرف مرد طلبہ یونی ورسٹی میں غیر شائستہ داڑھی نہیں رکھ سکیں گے۔

طالبات پر جینز، کلائی زنجیر پہننے، اور بھاری بیگ لانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

ہزارہ یونی ورسٹی ڈریس کوڈ سے متعلق ترجمان خیبر پختون خوا حکومت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جامعات کو نفیس ڈریس کوڈ سے متعلق پالیسی اپنانے کا اختیار دیاگیا ہے، جس کا مقصد غریب و امیر میں تفریق ختم کرنا ہے، کامران بنگش نے کہا کہ کوئی جامعہ ڈریس کوڈ پالیسی کے اہداف سے انحراف نہ کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں