جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وٹامن اے کی زیادتی نقصان کا سبب

اشتہار

حیرت انگیز

ہم نے اپنے بڑوں سے سنا ہے کہ گاجر کھانا نظر تیز کرنے کے لیے بہترین ہے۔ گاجر میں وٹامن اے ہوتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وٹامن اے کی زیادہ مقدار آپ کی موت کا سبب بھی بن سکتی ہے؟

ماہرین کے مطابق وٹامن اے کی زیادتی آپ کو بے شمار بیماریوں میں مبتلا کر سکتی ہے۔ یہ وٹامن شکر قندی، سی فوڈ، پپیتا، مٹر اور گوشت وغیرہ میں موجود ہوتا ہے۔

وٹامن اے کے زیادہ استعمال سے ہائپروٹامنوسس نامی بیماری ہوتی ہے۔ اس بیماری میں آپ کو متلی، الٹی، اور پیٹ کا درد ہوسکتا ہے۔

- Advertisement -

va-2

وٹامن اے کی زیادتی سے بالوں کا جھڑنا، جلد کی حساسیت، ناخنوں کا ٹوٹنا، نظر کی دھندلاہٹ یہاں تک کہ منہ کا السر بھی ہوسکتا ہے۔

اس کی زیادتی آپ کی ہڈیوں کے کیلشیئم جذب کرنے کے عمل میں بھی مداخلت کرتی ہے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ہڈیاں پھول جاتی ہے اور آپ کو ہڈیوں میں شدید درد محسوس ہوسکتا ہے۔

وٹامن اے سے آپ کا جگر بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

va-3

وٹامن اے کی زیادہ مقدار دیگر اعضا کی کارکردگی میں بھی خلل پیدا کر سکتی ہے جس سے آپ کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

بچوں میں وٹامن اے کی زیادتی سے وہ کومہ میں بھی جاسکتے ہیں۔

کہاوت ہے کہ ہر اچھی چیز کی زیادتی بری چیز ہے۔ چنانچہ اگر آپ بھی سمجھتے ہیں کہ وٹامن اے کی زیادہ مقدار فائدہ مند ہے تو اس خیال کو دل سے نکال دیں اور وٹامن اے کی مقدار کم کردیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں