ایچ بی ایل پی ایس 10 کے ڈرافٹ میں سب سے مقبول فرنچائز کراچی کنگز نے دنیائے کرکٹ کے سپر اسٹارز کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ حضوری باغ کراچی میں ہوئی جس میں تمام ٹیموں نے اپنے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ تقریب میں فرنچائزز کے کوچز اور کھلاڑی بھی موجود تھے۔
View this post on Instagram
اس ڈرافٹنگ میں پی ایس ایل کی سب سے مقبول فرنچائز کراچی کنگز نے دنیائے کرکٹ کے بڑے ناموں کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔
پلاٹینم کیٹگری کے پہلے راؤنڈ میں کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر کو منتخب کیا۔
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے اوپنر اپنی جارح مزاج بیٹنگ کی وجہ سے مشہور ہیں اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے سب سے خطرناک بیٹر تصور کیے جاتے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 12 ہزار سے زائد رنز بنا رکھے ہیں۔
View this post on Instagram
دوسری پک میں کراچی کنگز نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملن کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔ وہ پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنے ہیں۔
View this post on Instagram
کراچی کنگز نے تیسری پک میں پاکستان کے نوجوان اور باصلاحیت فاسٹ بولر عباس آفریدی کا انتخاب وائلڈ کارڈ کے ذریعے کیا۔ ان کی دوبارہ واپسی ہوئی ہے۔ نوجوان فاسٹ بولر نے پی ایس ایل میں ڈیبیو کراچی کنگز کے ذریعے ہی کیا تھا۔
View this post on Instagram
کراچی کنگز نے ڈائمنڈ کٹیگری میں خوشدل شاہ اور گولڈ کٹیگری میں نوجوان آل راؤنڈر عامر جمال کا انتخاب کیا۔
View this post on Instagram
سلور کٹیگری میں کراچی نے قومی فاسٹ بولر میر حمزہ اور بنگلہ دیش کے لٹن داس کو منتخب کیا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کے لیے کراچی کنگز نے 7 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔
کراچی کنگز نے جن کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔ ان میں حسن علی اور جیمز ونس (ڈائمنڈ کٹیگری)، عرفان خان نیازی اور شان مسعود (گولڈ کٹیگری)، عرفات منہاس، زاہد محمود اور ٹم سائفرٹ (سلور کٹیگری) شامل ہیں۔