پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 7 میں کئی کھلاڑیوں کی تبدیلی

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 7 کی مختلف ٹیموں میں کھلاڑیوں کی تبدیلی سامنے آئی ہے۔

رحمان اللہ گرباز کی جگہ وِل جیکس اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل ہوں گے کیونکہ رحمان اللہ گرباز قومی ذمہ داری کیلئے روانہ ہوں گے۔

فاسٹ بولر محمدحسنین کی جگہ محمد عرفان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کریں گے جب کہ بین ڈکٹ کی جگہ وِل اسمیڈکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےاسکواڈمیں شامل ہوں گے۔

ڈکٹ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے اب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیوک ووڈ انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔ لیوک ووڈجلداپنےوطن روانہ ہوجائیں گے۔

اس سے قبل شاہدخان آفریدی کا پی ایس ایل میں سفر اختتام ہو چکا ہے۔ کمر درد کی وجہ سے شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے مزید دستیاب نہیں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں