جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

پی ایس ایل کی ٹکٹیں سستی کر دی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مارچ کے آغاز سےقبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے "مارچ میڈنس” مہم متعارف کروا دی ہے، مہم کے تحت ملک بھر میں موجود طالب علموں کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کےٹکٹ رعائیتی نرخوں پر دستیاب ہوں گے۔

طالب علموں کو رعائیتی نرخوں پر ٹکٹ کی فراہمی یکم مارچ بروز اتوار سے شروع ہوگی۔ طالب علموں کو 30 فیصد رعائیتی نرخوں پر ٹکٹ ٹی سی ایس کے مخصوص سنٹرز پر دستیاب ہوں گے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020″ مارچ میڈنس” مہم کے تحت طالب علم اپنے تعلیمی ادارے کا شناختی کارڈ دیکھا کر ٹکٹ پر 30 فیصد رعایت حاصل کرسکتےہیں۔

اسی طرح طالب علم اپنے تعلیمی ادارے کے شناختی کارڈ پر ایک میچ کے زیادہ سے زیادہ 7 ٹکٹ رعائیتی نرخ پر خریدسکتے ہیں۔

یہ پیشکش یکم مارچ سے نافذ العمل ہوگی۔ لیگ کے کُل 20 میچز مارچ کے مہینے میں کھیلے جائیں گے تاہم یہ پیشکش ایونٹ کے پلے آف میچز اور فائنل کے لیے دستیاب نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ یہ پیشکش صرف وی آئی پی اور پریمیئم معیار کی ٹکٹوں کے لیے ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں