اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ایچ بی او میکس اور ڈسکوری پلس کے ناظرین کیلئے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

ایچ بی او میکس اور ڈسکوری پلس نے اپنے ناظرین کی دلچسپی کیلئے ایک مشترکہ منصوبہ پیش کرنے کا عندیہ دیا ہے جس کے ذریعے صارفین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکے گا۔

وارنر برادرز کے ایچ بی او میکس ایکس اور ڈسکوری پلس کے ایگزیکٹیوز نے 2023 کے موسم گرما میں ایک نئی اسٹریمنگ سروس شروع کرنے کے اپنے منصوبے کا انکشاف کیا ہے کہ ان کی پیشکشوں کو مشترکہ طور پر دکھایا جائے گا۔

عرب نیوز کے مطابق گذشتہ روز سرمایہ کاروں کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں کمپنیوں نے اپنے اسٹریمنگ عزائم کا دائرہ کار اور حکمت عملی طے کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ خدمات بلامعاوضہ پیش کی جائیں گی۔

اس منفرد پلیٹ فارم کا مقصد 2025 تک 130 ملین صارفین کی تعداد تک پہنچنا ہے اور اس پر وہ تمام مواد پیش کیا جائے گا جو ابھی تک ایچ بی او اور ڈسکوری پلس پر دکھایا گیا ہے۔

ڈسکوری وارنر برادرز کے چیف ایگزیکٹو آفسر ڈیوڈ زیسلو نے نئی کمپنی کی تعریف کی اور کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ دنیا بھر میں صرف مٹھی بھر کمپنیاں ہیں جو وہ کرسکتی ہیں جو ہم کرتے ہیں اور اس بات کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں یقین ہے کہ ہم سے بہتر کوئی بھی ایسا نہیں کرسکتا۔

ڈسکوری وارنر برادرز کے سی ای او نے تاحال سروس کا نام ظاہر نہیں کیا البتہ اتنا کہا ہے کہ یہ اگلے سال امریکہ میں شروع ہوجائے گی اور پھر آئندہ برسوں میں دنیا بھر تک پھیل جائے گی۔

ڈیوڈ زیسلو نے صارفین کی تعداد بڑھانے کے وسیع تر منصوبے کے ساتھ ساتھ کمپنی کے معیار کو مقدار سے زیادہ ترجیح دینے کے ارادے کا اعادہ کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں